اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فیصل المقداد نے امریکا کے نئے اتحاد کے بارے میں کہا کہ حالیہ دو دنوں کے دوران کچھ ممالک نے جدہ کے اجلاس میں اپنی پالیسیوں کا اعلان کیا۔ اس اجلاس میں کچھ ممالک نے کہا کہ وہ مدد نہیں کریں گے یا پھر اتحاد میں شامل نہیں ہوں گے۔ ان میں سے کچھ نے کہا کہ وہ اقتصادی مدد یا ہتھیاروں سے مدد نہیں کریں گے۔
فیصل المقداد نے کہا کہ اس موضوع سے پتہ چلتا ہے اور اس نام نہاد اتحاد میں اختلافات پائے جاتے ہیں ۔ انہوں نے امریکا کے ساتھ ہر قسم کے خفیہ رابطے کو مسترد کر دیا۔
اس دوران شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے فیصل المقداد کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے آزاد کردار کی بات ایک قسم کا ڈھونگ ہے کیونکہ سعودی عرب، امریکا کا اتحادی ہے جو اس کی پالیسیوں کو اپنے پیسوں سے نافذ کرتا ہے۔
.......
/169